قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آبادکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے ’ھار ادار‘ یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چھری برآمد کی گئی ہے، تاہم اسے کسی پر حملے سے قبل حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسرائیلی عبرانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے ھار ادار یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کیا۔
درایں اثنا بیت المقدس میں فلسطینی ذرائع نے بتایا ہےکہ القدس سے ایک لڑکی کی گرفتاری کی اطلاع ملی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں کی گئی۔