اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک سینیر کمانڈر نافذ احمد الحلو گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر الحلو جبالیا کیمپ میں تھے جہاں انہیں دل میں تکلیف کے بعد اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے اور اسپتال میں دم توڑ گئے۔
بیان میں کمانڈر الحلو کی ناگہانی موت پر القسام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔ القسام بریگیڈ نے کمانڈر الحلو کی فلسطینی تحریک مزاحمت میں خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔