چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید

جمعہ 15-اکتوبر-2021

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس اور گوش عتصیون یہودی کالونی کو ملانے والی شاہراہ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماری۔

عبرانی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ایک فلسطینی پر اس وقت گولی چلائی جب وہ انفاق چوکی کے قریب تھا۔ اس نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم بھی پھینکا تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے یہودیوں کے اس دعوے کو م گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق قابض فوج نے ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور کسی کو اس کے قریب جانے اور طبی امداد فراہم کرنے کی اجاز نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی