جمعه 15/نوامبر/2024

اردن کا اسرائیل سے پانی کے حصول کے لیے معاہدہ

بدھ 13-اکتوبر-2021

اسرائیلی وزیر توانائی کارن الھرار اور اردن کے وزیر پانی و آبپاشی محمد النجار نے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قابض ریاست سے اردن کو پانی کی فراہمی میں تقریبا  50 ملین کیوبک میٹر سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔

اردنی ایجنسیوں نے وزارت پانی و آبپاشی کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اردن کی خصوصی اسرائیلی تکنیکی کمیٹیوں نے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے کام کیا  جس کے مطابق اردن امن معاہدے کے فریم ورک سے باہر اضافی مقدار میں پانی  حاصل کرے گا۔

دونوں وزراء نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اردن میں اسرائیلی سفیر اور قابض ریاست  میں اردن کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

اردن اور قابض ریاست کے مابین "امن معاہدے” کے مطابق صہیونی ریاست اردن کو سالانہ 35 ملین کیوبک میٹر فراہم کرنے کی پابند ہے۔

مختصر لنک:

کاپی