شنبه 16/نوامبر/2024

غیر جانب دار تحریک فلسطین پر اسرائیلی تسلط ختم کرائے:کویت

بدھ 13-اکتوبر-2021

کویت کے وزیر خارجہ نے غیر جانب دارممالک کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویتی وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر نے غیر جانب دار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قضیہ فلسطین کویت کا مرکزی ترجیح قضیہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور غیر جانب دارتحریک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین پراسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

کویتی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز غیرجانب دار تحریک کی تاسیس کے 60 سال پورے ہونے پر صربیہ کے دارالحکومت بلغراد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

الشیخ ناصر نے کہا کہ ہمارے لیے قضیہ فلسطین سے بڑھ کراور کچھ نہیں۔ فلسطینی قوم گذشتہ 73 برسوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ فلسطینی قوم بدترین اقتصادی، سیکیورٹی، سماجی اور انسانی بحران سے گذر رہے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی ریاست نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کی ظالمانہ پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کی خاموشی کے نتیجے میں اسرائیل کھلے عام فلسطینی قوم کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی