چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں قطر کے سفیرآئندہ ہفتے غزہ کا دورہ کریں گے

منگل 12-اکتوبر-2021

فلسطینی وزیر برائے امور ہاؤسنگ نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں تعمیر نو کے حوالےسے ہونے والے اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی’صفا‘ نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر جنرل محمود عبود کے حوالے سے ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ قطری سفیرآئندہ ہفتے غزہ کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ غزہ میں قطر کے تعاون سے جاری تعمیر نو کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

محمد عبود نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی میں غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پراملاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

رواں ماہ قطر کی طرف سے غزہ میں جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان میں رقوم تقسیم کی تھیں۔

وزارت ہاوسنگ کا کہنا ہے کہ رواں جاری ماہ کے دوران ہم قطر کےتعاون سے جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو مزید بھی امداد فراہم کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی