چهارشنبه 30/آوریل/2025

مُفتی اعظم فلسطین کی تاریخی قبرستان پر متنازع تقریب کے انعقاد پر تنبیہ

پیر 11-اکتوبر-2021

القدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ محمد حسین نے صہیونی ریاست اور امریکا کے اداروں کے القدس میں واقع تاریخی اسلامی قبرستان پرجشن کی تقریب کے انعقاد کے مذموم عزائم کے نتائج پر خبردار کیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی ادارے مشترکہ طور پر’مامن اللہ‘ قبرستان پرایک جشن کی تقریب منعقد کرنے کی تیاری کررہے ہیں جو مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی کھلم کھلا بے حرمتی تصور کی جائے گی اور اس کے تمام نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے اسرائیل میں سابق سفیر ڈویڈ فریڈمین اور سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک تقریب منعقد کر رہے ہیں۔ یہ تقریب آج سوموار کے روز منعقد ہو رہی ہے جس میں اسرائیلی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

فلسطینی عالم دین نے کہاکہ القدس میں موجود مامن اللہ قبرستان شہر میں اسلامی تشخص کی علامت ہے اور وہاں پراسرائیلی اور امریکیوں کی جشن کی تقریب مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کا کھلا ثبوت ہے۔ امریکی اور صہیونیوں کی اس سازش سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مامن اللہ قبرستان میں مسلمانوں کی کئی مقدس ہستیاں اور بزرگ آسودہ خاک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست پہلے ہی مامن اللہ قبرستان کے ایک حصے پرقبضہ کرچکی ہے جس پر نام نہاد ’رواداری میوزیم‘ کے نام سے ایک عجائب گھر تعمیر کر رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی