جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیل کے تمام اقدامات باطل ہیں: عکرمہ صبری

جمعہ 8-اکتوبر-2021

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی کسی عدالت یا دوسرے ادارے کو مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مقدس مذہبی مقام ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ فلسطینی قوم کا مقدس مقام ہے جس کے دفاع کا دفاع پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات باطل اور غیرقانونی ہیں کیونکہ یہ اقدامات ایک ایسی عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں جو ایک قابض ریاست کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اقصیٰ صہیونی دشمن کی جیلوں اور ان کے فیصلوں سے برتر ہے۔

عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیس کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دیتے۔ سرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ قبلہ اول اور مسلمانوں کے دینی امور میں کھلی مداخلت ہے۔

انہوں نے خبردارکیا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے خلاف کیے گئے اقدامات نسل پرستانہ اور اشتعال انگیزی کے ساتھ ساتھ قابض دشمن کی کھلی جارحیت ہے اوراس کے تمام خطرناک نتائج کی ذمہ داری قابض دشمن اور اس کے ریاستی اداروں پرعاید ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی