جمعه 15/نوامبر/2024

ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیلی اور امریکی حکام کی ملاقات

جمعرات 7-اکتوبر-2021

عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اور امریکی سیکیورٹی حکام کا اہم اجلاس ’منگل‘ واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں دونوں فریقوں کے درمیان انٹیلی جنس امور  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سرکاری عبرانی ریڈیو سٹیشن کان نے بتایا کہ اس اجلاس میں اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایئل ہلٹا اور ان کے امریکی ہم منصب جیک سلیوان شریک ہوئے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ یہ اجلاس ایرانی جوہری کے علاوہ کئی غیر متعین انٹیلی جنس امورپر بات چیت کی گئی۔

ریڈیو نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک غیرمعمولی اجلاس  جس میں اسرائیلی فریق کو مطلع کیا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ تہران کے ساتھ سفارتی نقطہ نظرکی پابند ہے لیکن جب ضروری ہوا تو وہ دوسرے آپشنز کا سہارا لے گا تاکہ تہران  کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکا جاسکے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کو جوہری بم بنانے کے لیے کافی مقدار میں افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے لیے جو عرصہ درکار تھا وہ ایک سال سے کم ہوگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی