اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی شہری محمود حسن البو کی رہائی کے بعد اس کے آبائی شہر الخلیل میں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سابق اسیرمحمود حسن البو کو گذشتہ روز اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مسلسل 10 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹی۔
رہائی کے بعد حلحول کے استقبال میں ایک جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہیں ایک قافلے کے ساتھ ان کے گھر تک لایا گیا۔
اس موقعے پرشرکا نے فلسطینی مجاھدین اور تحریک آزادی کی حمایت جب کہ قابض دشمن کے خلاف نعرے بازی کی۔ مجاھدین نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمدالضیف کی حمایت میں بھی نعرے لگائے۔
خیال رہے کہ رہائی پانے والے فلسطینی حلحول کو دس سال قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ انہیں مسلسل دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پرحماس سے تعلق اور فلسطینی تحریک آزادی کے لیےمزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔