فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 22 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1340 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1989 مریض صحت ہوئے۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ غزہ کی پٹی سے پانچ افراد کرونا سے دم توڑ گئے۔ نابلس میں 10، طولکرم میں 2، الخلیل میں 2، جنین، رام اللہ اور القدس میں ایک ایک فلسطینی کرونا سے دم توڑگیا۔
فلسطینی وزیر صحت نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مختلف شہروں میں مجموعی طورپر کرونا کے 1340 کیسز سامنے آئے۔ القدس میں 31۔ طولکرم میں 46، بیت لحم میں 28، اریحا اور وادی اردن میں 17، سلفیت میں 7، نابلس میں 35، رام اللہ البیرہ میں 27، الخلیل میں 28، قلقیلیہ میں 5، طوباس میں 3 اور غزہ کی پٹی میں 1065 نئے کیسز سامنے آئے۔