جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے دوستی کانفرنس میں شرکت کرنے والی عراقی عہدیدار برطرف

جمعہ 1-اکتوبر-2021

بدھ کے روزعراق کی وزات ثقافت نے ایک سرکاری خاتون عہدیدار سحر کریم الطائی کو چند روز قبل اربیل میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس کے انعقاد میں معاونت اور اس میں شرکت پر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

عراقی وزیر ثقافت حسن ناظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عہدے سے برطرفی کا فیصلہ اسرائیل کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت پر اس کے خلاف انتضباطی کارروائی کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم الطائی نے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کے منافی اقدام کیا ہے۔

قبل ازیں عراق کی اعلیٰ جوڈیشل کونسل نے سحر کریم الطائی اور متنازع کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

یہ کانفرنس چوبیس ستمبر کو عراق کے صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل میں منعقد کی گئی تھی جس میں شرکار نے عراق کی وفاقی حکومت سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی