چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران سے اتحاد قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے لیے ہے:اسلامی جہاد

جمعرات 30-ستمبر-2021

اسلامی جہاد نے باور کرایا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات اور تہران کے ساتھ اتحاد کا مقصد قابض صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں۔

اسلامی جہاد کی طرف سے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدار کی طرف سے جاری ایک بیان کے رد عمل میں اسلامی جہاد نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد صرف قابض اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت کرنا ہے۔ اس لیے ہم نے ایران کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کےایک عہدیدار نے کہا تھا کہ ایران نے بیرون ملک اپنے دفاع کے لیے چھ فوجیں تشکیل دے رکھی ہیں جن میں فلسطین کی اسلامی جہاد بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد صرف ایک مزاحمتی تنظیم ہے جو قابض صہیونی دشمن کے قبضے کے پروگرام کے خلاف جدو جہد کررہی ہے۔ ہمارا کوئی اور ہدف اور مقصد نہیں۔

اسلامی جہاد کا مزید کہنا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف ایران اور فلسطینی مزاحمتی قوتیں ایک صف میں کھڑی ہیں۔

خیال رہے کہ اسلامی جہاد سنہ 1987ء میں قائم کی گئی تھی۔ اسلامی جہاد نے اپنے منشور میں صرف مزاحمت کو شامل کیا ہے جو سیاسی عمل سے دور رہتی ہے۔ اسلامی جہاد فلسطین کی تقسیم کی سخت مخالف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی