جمعه 15/نوامبر/2024

سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا

پیر 27-ستمبر-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی شریف پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے مسجد ابراہیمی میں گھس کر کئی گھنٹے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیماتی کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پر فلسطینی نمازیوں کے مسجد ابراہیمی میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی