پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہوگئی

اتوار 26-ستمبر-2021

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک صحافی کی گرفتاری کے بعد "جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی” (صحافیوں کے حقوق سے وابستہ ایک عرب تنظیم) نے بتایا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

کمیٹی نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی افواج نے صحافی ایمن قواریق کو جمعہ کی شام کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر پرکھڑے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے صحافی قواریق کو حراست میں لینے کے بعد آج اتوار تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا علق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب مشرق علاقے”عورتا” گاؤں سے ہے۔

کمیٹی نے تصدیق کی کہ صحافی قواریق کی گرفتاری کے بعد قابض ریاست کی جیلوں میں قید صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی۔ ان میں خاتون صحافی بشریٰ الطویل بھی شامل ہیں۔

الطویل واحد خاتون فلسطینی صحافی ہے جو قابض دشمن کی جیلوں میں پابند سلاسل ہے۔ اسے دامون جیل میں دیگر 37 فلسطینی خواتین کے ساتھ پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی