جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران ہمارے ہیروز ہیں، ان کا دفاع جاری رکھیں گے: خالد مشعل

بدھ 22-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ہمارے ہیروز ہیں۔  وہ صہیونی ریاست کے جبر وتشدد اور ظلم کے خلاف آہنی حوصلے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال جلبوع جیل سے فلسطینی اسیران کا فرار ہے۔
 
خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل کی جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی اسیران کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کے دوران کیا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ اسیران ہمارے ہیروز ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ وہ ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اور ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھے گی۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیروز قیدیوں محمود العارضہ، یعقوب قادری، زکریا الزبیدی، محمد العارضہ، مناضل انفیعات اور ایھم کممجی نے جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہو کر دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قابض دشمن کے خلاف جیلوں میں بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی