چهارشنبه 30/آوریل/2025

قیدیوں کے تبادلے کےلیے حماس کا ثالثوں کے سامنے روڈ میپ پیش

منگل 21-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کےسینیر رکن زاھر جبارین نے بتایا ہے کہ ان کی جماعت نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے اپنے ثالثوں کے سامنے روڈ میپ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند اب قابض دشمن کے کورٹ میں ہے۔

زاھر جبارین جو فلسطینی اسیران کے امور کی نگرانی کررہے ہیں نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی کا معاملہ جماعت کے ہر اجلاس میں بحث کا حصہ رہتا ہے۔ اسیران کی رہائی حماس کی پہلی ترجیح ہے۔حماس کی جانب سے اعلیٰ سطح پرہونے والےاقدامات اور فیصلوں میں فلسطینی اسیران کے معاملے کو پہلی ترجیح کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔

زاھر جبارین نے خبر دار کیا کہ قابض اسرائیل نے بار ہا غزہ میں پیش آنے والے واقعات اور تعمیر نو کے عمل کو اسیران کی رہائی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ حماس اور فلسطینی مزاحمتی قیادت نے اسرائیل کی طرف سے اسیران کی رہائی کے لیے معاہدے کی بے معنی شرائط کو مسترد کردیا ہے۔ حماس اور فلسطینی قیادت نے اپنے ثالثوں پر واضح کیا ہے کہ قابض دشمن کی طرف سے عاید کی گئی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی