چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن سیل

منگل 21-ستمبر-2021

قابض اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید العرش‘ کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو باہم ملانے والے راستوں اور غرب اردن  کے تمام شہروں کو سیل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک  بیان اسرائیلی اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد کو یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقعے پر سیل کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فوجی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت آئے روز یہودی مذہبی تہواروں اور دیگر حیلوں بہانوں سے غرب اردن کے علاقوں کو سیل کرکےفلسلطینیوں کے لیے زندگی مفلوج کردیتی ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے یوم کپور نامی تہوار کی آڑ میں کئی روز تک غرب اردن اور غزہ کو سیل کیے رکھا۔

مختصر لنک:

کاپی