جمعه 09/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے 30 اموات، ساڑھے چھ ہزار نئے کیسز

منگل 21-ستمبر-2021

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیلی ریاست میں کرونا کے 30 مریض دم توڑ گئے جب کہ 6 ہزار 456 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں  ایک لاکھ 30 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نئے ٹیسٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب 5 اعشاریہ 17 رہا۔

اسرائیل میں کرونا کے مثبت کیسز کی اب تک کل تعداد 12 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ سات ہزار 541 صہیونی کرونا سے ہلاک ہوئے۔ اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 76  ہزار500 ہے۔

مختصر لنک:

کاپی