فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کے میئر یحیی السراج نے کل ہفتے کو کہا ہے کہ قطری کمیٹی برائے غزہ کی تعمیر نو تعمیر نو کا عمل آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کا عمل آئندہ سال 2022ء کے آغاز میں شروع کیا جائے گا۔
السراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطرنے مطلع کیا ہے وہ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو اگلے ماہ سے شروع کرے گا اور 2022 کے لیے بنیادی ڈھانچے کی مرمت ملتوی کرے گا۔
السراج نے کہا کہ میونسپلٹی نے قطر کو ایک پٹیشن پیش کی اور یہ قدم اٹھانے کے خطرے کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تاخیر کی وجہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے قطر کی ترجیحات سے متعلق ہےقطرسمجھتا ہے کہ اس مرحلے پر گھروں کی تعمیر نو پہلی ترجیح ہے۔
السراج نے زور دیا کہ بنیادی ڈھانچہ گھروں کی تعمیر نو سے کم اہم اور ترجیحی نہیں ہے۔ کیونکہ گھروں کا نہ ہونا ایک سنگین خطرہ ہے۔