جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا غزہ کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

اتوار 19-ستمبر-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پرانہیں حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ قابض فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ وہ یہودی کالونیوں کی طرف جا رہے تھے۔ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ان فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی فلسطینیوں کی گرفتاری سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی  گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی