فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعہ کے روز یہودی شرپسندوں کے ایک مسلح گروپ نے چاقو کے وار کرکے ایک فلسطینی بس ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔
بیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے سلوان میں ایک فلسطینی شہری محمد ابو ناب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ محمد ابو ناب ایجد بس کمپنی کا ملازم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے ابوناب پر اس وقت حملہ کیا جب وہ بس چلا رہا تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں اگست کے دوران یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے حملوں کے 2063 واقعات سامنے آئے۔ اسرائیلی دہشت گردی میں 8 فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔