چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ میں 45 ہزار فلسطینی مسلمانوں کی نماز جمعہ

ہفتہ 18-ستمبر-2021

کل جمعہ کے روز 45 ہزار فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ  ادا کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے پرانے بیت المقدس میں تمام داخلی راستوں کو سیل کردیا تھا۔

اس کے باوجود فلسطینی نمازی اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کرمسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے موقعے پر سدنہ، محافظوں اور رضاکاروں نے نمازیوں کو ہرممکن معاونت فراہم کی۔ نماز جمعہ کی ادائی کے دوران کرونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کیا گیا اور نمازی گھروں سے مصلے اپنے ہمراہ لائے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی