قابض اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں کو سیل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان اسرائیلی اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد کو یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقعے پر سیل کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فوجی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کل یہودیوں نے یوم کپور کے موقعے پر روزہ رکھا۔ یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقعے پر تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہے اور سرکاری سطح پر تعطیل رہی۔