عرب لیگ نے فلسطینی اسیران کے حقوق کی مطلق حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ فلسطینی اسیران کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطینی امور سعید ابو علی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اسیران اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کے ساتھ اسرائیلی حکام کی مُجرمانہ بدسلوکی باعث تشویش ہے۔ عرب لیگ اسیران کے حقوق کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ جلبوع جیل سے فلسطینی اسیران کے فرار کی حمایت کرتی ہے۔
سعید ابو علی کا کہنا تھا کہ جلبوع جیل سے چھ فلسطینی اسیران کا فرار اسرائیلی ریاست کے ظلم اور جبر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عرب لیگ کے عہدیارنے فلسطینی اسیران کو سزائیں دینے کا کوئی جواز نہیں۔ فلسطینی اسیران آزادی، انصاف اوربنیادی حقوق کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کی حمایت کریں اور فلسطینی اسیران پر اسرائیلی ریاست کے مظالم بند کرائے جائیں۔