اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےبتایا ہے کہ پیر کے روز القدس کے وسطی علاقے میں بس اڈے کے باہر تین افراد پر چاقو سے حملہ کی واردات ہوئی۔ حملت میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے یہودی مذہبی مدرسے کے طلبا بتائے جاتے ہیں جن کی عمریں بیس سال کے درمیان ہیں۔ دوسری طرف جوابی حملے میں فلسطینی چاقو بردار بھی زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ پر حملہ آور پر قابو پا کر اسے ’’نیوٹرلائز‘‘ کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں کی عمریں بیس برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔
ادھر القدس میں نامہ نگار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے القدس بس اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے والے پر فائرنگ بھی کی۔ نامہ نگار کے مطابق چاقو سے حملہ کرنے والا شخص فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔ اسرائیلی پولیس کا کہناہے کہ اس نے چاقو حملے میں معاونت کرنے والے دو فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔