فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ذمہ دار ادارےاوچا کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتے کے دوران قابض صہیونی انتظامیہ نے فلسطینیوں کے 31مکانات مسمار کیے یاانہی قبضے میں لیا گیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مرکز کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے24 اگست سے 6ستمبر کے دوران فلسطینیوں کی 30املاک مسمار کیں ن میں21 بچوں سمیت 130افراد بےگھر یا متاثر ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں پانچ مکانات مسمار کیے اور ان میں سے تین گھروں کو انہی کے مالکان سے زبردستی مسمار کیا گیا اور مسمار نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کی دھمکیاں دی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 مکانات غرب اردن کے سیکٹر’سی‘ میں مسمار کیے گئے۔ اس کے علاوہ الخلیل شہر اور طوباس میں فلسطینی شہریوں کے گھروں سے متصل مویشوں کے آٹھ بارے بھی مسمار کیے گئے۔