فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اپنی ہی قوم کے خلاف مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی اسیران کےاہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگست کے دوران عباس ملیشیا نے انسانی حقوق کی 287 پامالیوکا ارتکاب کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی شہریوکے خلاف بلا جواز مقدمہ قائم کئے گئے انہیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں شہید ہونے والے رہ نما نزاربنات کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کو عدالتوں میں گھسٹیا گیا۔
اس کے علاوہ سیاسی بنیادوں پر فلسطینیوں کوحراست میں لیا گیا اور انہیں قید خانوں میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا گیا۔
عباس ملیشیا کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 74 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔37 کو سمن جاری کیے گئے،23کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 6 فلسطینیوں کو بلا جواز ڈرا اور دھمکایا گیا۔