جمعه 15/نوامبر/2024

استنبول میں نصرت فلسطین کانفرنس میں 200 عالمی شخصیات کی شرکت

ہفتہ 11-ستمبر-2021

کل جمعہ کی صبح ترکی کےشہر استنبول میں ’بین الاقوامی اتحاد برائے نصرت القدس اور فلسطین‘ کے زیراہتمام ’رواد بیت المقدس‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 30 ممالک کی 200 سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کے لیے ’القدس کے محافظوں نے تلوار اٹھالی‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔

کانفرنس میں 200 عالمی شخسیات نے شرکت کی۔ ان کا تعلق دنیا کے 30 ممالک سے تھا۔

کانفرنس میں مقررین نے فلسطینی کے عزم اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے رواں سال مئی میں غزہ میں گیارہ روز تک جاری رہنے والے’معرکہ سیف القدس‘ کی تحسین کی۔

کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون  ملک امور کے سربراہ خالد مشعل، عالمی اسلامی تنظیموں کے اتحاد کے چیئرمین علی کورت اور کویتی عالم دین محمد العوضی نے شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی