کل جمعہ کے روز سیکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر البستان کالونی میں دھرنا کیمپ میں نماز جمعہ ادا کی۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے سلوان میں مکانات کی مسماری اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے خلاف گذشتہ کئی روز سے دھرنا جاری ہے۔
دھرنا کیمپ میں نماز جمعہ کی ادائی کے بعد سلوان میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور جبری ھجرت روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
خیال رہے کہ بستان کالونی 70 دونم پر واقع ہے جس میں 1550 فلسطینی آباد ہیں۔ اسرائیل سنہ 2005ء سے بستان کالونی کے فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگرحربے استعمال کررہا ہے۔