اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرانے بیت المقدس میں جمعہ کے روز ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ قابض پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے یہودی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس موقعے پر قابض پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئےاسے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق شہید فلسطینی شہری کی عمر 50 سال بیان کی جاتی ہے اور اس کی شناخت ڈاکٹرحازم الجولانی کے نام سے کی گئی ہے۔
چاقو حملے اور جوابی کارروائی میں فلسطینی شہری کی شہادت کے بعد اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کر دیا۔