جمعه 02/می/2025

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں مسجد ابراہیمی بند کردی گئی

بدھ 8-ستمبر-2021

قابض اسرائیلی حکام نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایام توبہ‘ کی مذہبی رسومات کی آڑ میں فلسطین کی تاریخی مسجد حرم ابراہیمی کے دروازے فلسطینی مسلمانوں کے لیے بند کردیے ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی محکمہ اوقاف نے مسجد ابراہیمی میں نماز اور اذان دینے پر اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹر اوقاف کے مطابق قابض فوج نے مسجد ابراہیمی کے تمام ہال، صحن اور اس کی گیلریوں کو فلسطینیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا ہے۔ جب تک یہودیوں کےعبرانی سال کے موقعے پر مذہبی تہوار کی تقریبات جاری رہتی ہیں مسجد میں فلسطینی مسلمانوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی