شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کی سخت سیکیورٹی والی جیل سے 6 فلسطینی قیدیوں کا فرار

منگل 7-ستمبر-2021

اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کے نزدیک الجلبوع جیل سے کل پیر کو علی الصبح چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔

اسرائیلی پولیس فوجی ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مذکورہ قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

اندازہ ہے کہ فرار ہونے والے تمام چھ قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے اور وہ ممکنہ طور پر مغربی کنارے کے شمال میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے۔

مفرور فلسطینیوں میں سے پانچ کا تعلق اسلامی جہاد تنظیم اور ایک کا تعلق فتح موومنٹ (کے عسکری ونگ الاقصی بریگیڈز) سے ہے۔

ایک اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

اسرائیلی اخبار "ہآرٹز” کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی جانب سے کھودی گئی سرنگ کی لمبائی درجنوں میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ سرنگ کے دہانے کا انکشاف جیل کی بیرونی دیوار کے باہر چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

فرارہونے والے فلسطینی قیدیوں تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردکے مختلف شہروں کو سیل کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی