یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسلامی جہاد اور حماس کی اسرائیلی جیل سے فرار پر مبارک باد

منگل 7-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے گذشتہ روز اسرائیلی جیل جلبوع سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ْذریعے فرار کو صہیونی ریاست کے سیکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ دونوں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کی کارروائی پر فلسطینی قوم کو مبارک باد اورفرار ہونے والے قیدیوں کی کوشش کی تحسین کی ہے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا کہ فلسطینی اسیران کا فرار قابض صہیونی فوج اور دشمن ریاست کے سسٹم پرزور دار طمانچہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن کو یہ کاری ضرب ایک ایسے وقت میں لگائی ہےجب دوسری طرف کچھ ہی عرصہ قبل دشمن کو غزہ کی پٹی کے محاذ پرشرمناک شکست سے دوچار کیا گیا اور دشمن ابھی تک اس کےزخم چاٹ رہا ہے۔

داؤد شہاب نے کہا کہ اسرائیلی جیل سے فرار کے عمل کی قیادت جماعت کے اسیران کے امیر محمود عبداللہ العارضہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دشمن کے خلاف کھلی اور طویل جنگ ہے۔ دشمن کو اچھی طرح سبق سیکھ لینا چاہیے۔ ہماری قوم دشمن اور اس کی دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گی اور دشمن کی دہشت گردی ہمارے عزام اور حوصلوں کو شکست نہیں دے گی۔

مختصر لنک:

کاپی