فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اپوزیشن رہ نما نزار بنات کے لواحقین نے حکومت کو درخواست دی ہے کہ وہ مرحوم کی تعزیت کے لیے رام اللہ میں قائم فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسکوائر میں تعزیتی کیمپ لگانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ درخواست رام اللہ کے گورنر لیلیٰ غنام کو دی گئی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
نزار بنات کے خاندان کی طرف سے یہ درخواست ان کے وکیل غاندی کے ذریعے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مجلس قانون ساز کے اسکوائرمیں نزار بنات کی تعزیت کے لیے کیمپ لگانا چاہتے ہیں۔ قانون انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے تاہم فلسطینی انتظامیہ سے اس درخواست پرعمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نزار بنات کے اہل خانہ 18 ستمبر 2021ء کو اپنے مقتول رہ نما کی یاد میں مجلس قانون ساز کے مرکزی صحن میں تعزیتی کیمپ لگانا چاہتے ہیں۔ نزار بنات کو رواں سال جون میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے گھر سے اٹھا کر ایک حراستی مرکز میں تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔