چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کاعالمی عدالت سے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 5-ستمبر-2021

فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست اوریہودی آباد کاروں کے جرائم کی تحقیقات میں تیزی لائے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے "بیتا ، کافر قدوم اور غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینیوں پریہودی آباد کاری کے مخالف مظاہروں میں شریک فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض افواج کے وحشیانہ جبر اور طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔

بیان  زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کی جارحیت میں اضافہ مختلف شکلوں میں جاری ہے خاص طور پر مکانات کی مسماری جیسے جرائم بدستور جاری ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض بلدیہ کی طرف سے ایمن ابو ھدوان کو سلوان کے وادی الربابا محلے میں اپنا مکان خود مسمار کرانے کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کی قیادت میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالے تاکہ جبل صبیح میں مذموم یہودی کالونی ختم کی جائے۔

مختصر لنک:

کاپی