سائبرکمپنی جو’موساد‘ کے سابق سربراہ کے زیرانتظام ہے متحدہ عرب امارات میں اپنا کام شروع کیا ہے۔
گلوبز اخبار کی رپورٹ کے ’موساد‘ کے سابق سربراہ تمیر پاردو کی سربراہی میں ایکس ایم سائبر نے متحدہ عرب امارات میں کام شروع کر دیا ہے۔ تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے اور مالیاتی اداروں کی حفاظت کے لیے تیار کردہ سائبر پروگرام فروخت کر رہی ہے۔
اخبارنے نشاندہی کی کہ اسرائیلی کمپنی نے متحدہ عرب امارات ، بحرین اور "اسرائیل” کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے "ابراہیم معاہدوں” کے تناظر میں دبئی کی "سپائرسلوشنز” کمپنی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پردستخط کیے جوکہ ہندوستانی ماہرین کا گروپ دیگراسرائیلی سائبر کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
اخبار نے مزید کہا کہ ’’ایکس ایم سائبر ‘‘اسرائیلی سرکاری کمپنی ’’ رافیل ‘‘ کی جانب سے قائم کردہ کمپنیوں کے ایک کمپلیکس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جو کہ خلیج میں گیس کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پربھی کام کر رہی ہے۔