جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کے حملے مسجد اقصیٰ پر قبضے کی سازش ہے:عکرمہ صبری

منگل 31-اگست-2021

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر منظم دھاوے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضے کی گمرای کن کوشش اور سازش ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھاکہ قابض اسرائیلی ریاست مسجد اقصٰی کے انتظامی امور کے حوالے سے اسلامی اوقاف کے اختیارات کو سلب کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول کی حرمت کو پامال کرنا مسجد اقصیٰ پر کھلا حملہ اور الاقصیٰ پر کھلی جارحیت ہے ہے جس سے مسجد اقصیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور مذہبی یلغار کے خطرناک نتائج کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ مقدس مقام کے جذبات کو مشتعل کرنے کے لیے وہاں ہر اشتعال انگیز اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قبلہ اول پر ہونے والی یلغار کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قبلہ اول کے حوالے سے منفی کردار کی بھی شدید مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی