چهارشنبه 19/مارس/2025

جُمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں کی فجر کی نماز میں مسجد اقصیٰ آمد

ہفتہ 28-اگست-2021

کل جمعہ کوہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ فجرکی نماز ادا کی۔ قبل ازیں بیت المقدس میں عوامی سطح پر مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی کمیٹی نے مسجد اقصیٰ میں فجر کی نماز میں زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کی شرکت کی اپیل کی تھی۔

اس مہم پرعمل درآمد کرتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں نے نماز فجر مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ اس موقعے پرمسجد کے صحن اور چھت اور مسجد کے ہال میں بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہوئے اور انہوں نے فجر کی نماز ادا کی۔

مختصر لنک:

کاپی