چهارشنبه 30/آوریل/2025

درجنوں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعہ 27-اگست-2021

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی