فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سماجی کارکنوں اور سیاسی رہ نماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے چند ماہ قبل بے دردی سے شہید کیے گئے فلسطینی رہ نما نزار بنات کے ایک قریبی عزیز کو اغواکرلیا ہے۔
شہید نزار بنات کے بھائی غسان بنات نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے رم اللہ میں ایک کارروائی کے دوران ان کے چچا زاد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
غسان بنات نے بتایا کہ رام اللہ میں عباس ملیشیا کی طرف سے کی ایک کارروائی کے وران البالوع کے مقام سے ان کے چچا زاد کو مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈیڑھ بجے حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد اس کے ساتھ خاندان کے کسی فرد کو رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عباس ملیشیا نے ایک دوسرے شہری عرفات صبیحہ کو حراست میں لیا۔ بعد ازاں پتا چلا کہ انہیں رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام نے گرفتار کیا ہے۔