قابض صہیونی فوج نے طیاروں کے ذریعےغزہ کی پٹی پر گذشتہ شب دوبارہ بمباری کی۔
مرکزطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج کےجنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں القسام بریگیڈ کے قادسیہ مرکزپر کئی میزائل داغے۔ بمبار سے زور دار دھماکوں کی آوزیں سنی گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض طیاروں نے غزہ کے زیتون محلے میں زرعی اراضی پر بھی بمباری کی۔
اس کے علاوہ عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ مزاحمت کاروں نے صہیونی جنگی طیاروں کو بمباری کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ حملے کئے ہیں۔
اتوار کی شام صہیونی طیاروں نےغزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کرتے ہوئے علاقے پر وقفے وفقے سے بمباری شروع کردی تھی۔