اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کےتحت پابند سلاسل فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور القدس سے بے دخل کیے گئے رہ نما احمد عطون کو 12 ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز صہیونی حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ احمد عطون کو ایک سال سے زاید عرصے تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ احمد عطون کو اسرائیلی فوج نے 26 اگست 2020ء کو رام اللہ کے علاقے البیرہ میں واقع ان کے گھر سے حراس میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں چار ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی انتظامی قید میں مسلسل چاربار توسیع کی گئی۔
احمد عطون فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور انہیں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کے طورپر القدس سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ وہ مجموعی طورپر اب تک 13 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔