فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ مصر نے باضابطہ طورپر مطلع کیا ہےکہ غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ مصری حکام نے بتایا ہے کہ رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ بندش کے اعلان کے بعد کل سوموار کو گذرگاہ بند رہی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
رفح گذرگاہ جمعے اور ہفتے کے دنوں کے سوا باقی ایام میں کھلی رہتی ہے تاہم مصری حکام کی طرف سے گذرگاہ کی بندش کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔