قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔
اتوار کواسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی سرحد پر اپنی افواج کی کمک میں اضافے کی تصدیق کی۔ نفری جنوبی سرحد پر بڑھائی گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کی 52 ویں برسی منا رہی ہے۔
ہفتہ/اتوار کی رات اسرائیلی قابض جنگجوؤں نے مرکزی اور مغربی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز سے تعلق رکھنے والے تین مقامات کو نشانہ بنایا۔
بمباری نے "نصیرات” کے علاقے (وسطی غزہ پٹی) کے ساتھ ساتھ غزہ شہر کے جنوب اور مغرب میں دو دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔
قابض فوج نے اتوار کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس کے جنگی طیاروں نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ایک مرکز اور چار دیگر اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے شمالی غزہ کی پٹی میں ہونے والے پرتشدد فسادات کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ جس میں غزہ کے اندر سے فائرنگ کا ایک آپریشن بھی شامل ہے جس میں ایک سرحدی محافظ زخمی ہوا ہے۔