جمعہ کو لبنانی فوج کی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیلی جنگی طیاروں اور جاسوس طیاروں کی طرف سے کی گئی 7 فضائی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا ہے۔
لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ایک جاسوس طیارے نے 19 اگست کو 12.10 بجے دامور قصبے کے سامنے سمندر سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بیروت کے علاقوں پر پروازیں کیں۔ اس کے نواحی علاقے ، بعبدہ اور عالیہ کی فضائی حدود میں چکر لگائے۔ پھر فضائی حدود پر سمندر کے اوپر سے پروازیں کی گئیں اور مغرب میں نقورہ کے مقام سے چکر لگائے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی تاریخ کواسرائیلی دشمن کے جنگی طیاروں سے 6 فضائی خلاف ورزیاں کیں۔ اس دوران لبنان کے مختلف علاقوں میں دائرے کی شکل میں پروازیں کی گئیں۔