شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل مخالف مظاہروں پر طاقت کا استعمال، دسیوں فلسطینی زخمی

اتوار 22-اگست-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز یہودی آبادکاری اور قابض ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہروں پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیاجس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر یہودی آبادکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 117 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر کے شعبہ حادثات کے انچارج احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بیتا میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو سترہ تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 91 فلسطینی مہلک آنسوگیس کی شلنگ سے زخمی ہوئے۔ زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے کئی فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی اور بے ہوش ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کو موقعے پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 13 فلسطینی دھاتی گولیوں کا نشانہ بننے سے زکإی ہوئے جب کہ 13 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان علاج جاری ہے۔ اسپتال لائے گئے فلسطینیوں میں سے بعض کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

احمد جبریل کا کہنا تھا کہ ایک 30 سالہ فلسطینی کے چہرے پر گولی لگی جسے نابلس میں رفیدیا سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی