فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک بازار میں یہودی آباد کاروں کے قالانہ حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
ایک مقامی ویب سائٹ’عرب 48‘ کی رپورٹ کے مطابق یہودی شرپسندوں نے فلسطینی نوجوان پر چاقو سےوار کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ محانیہ یہودا بازار میں پیش آیا۔فلسطینی نوجوان کے جسم کے بالائی حصے پر چاقو سے گہرے زخم آئے ہیں۔
زخمی فلسطینی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان پر حملے کے وقت اسرائیلی پولیس کچھ ہی فاصلے پر موجود تھی تاہم اس نے کوئی مداخلت نہیں کی اور یہودی شرپسند حملے کے بعد وہاں سے بہ حفاظت فرار ہوگئے۔