چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن کو قتل کی دھمکیاں

جمعرات 19-اگست-2021

اسرائیلی کنسیٹ کے عرب رکن احمد الطیبی نے کہا کہ انہیں گزشتہ ہفتے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب گولانی بریگیڈ کے ایک سپاہی اور ان کے درمیان جھگڑے کے بعد درجنوں پیغامات موصول ہوئے جس میں ان کی جان کو خطرہ  ہے۔

عبرانی اخبار "ماریو” نے اطلاع دی ہے کہ الطیبی نے کنسیٹ آفیسر کو ان دھمکیوں کے بارے میں شکایت پیش کی تھی جن میں انہیں قتل کی دھمکیاں شامل ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق  الطیبی کی توہین کرنے والے فوجی کے والد کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے بعد الخلیل پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی اور خود سپاہی کو گواہی کے لیے طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الطیبی اور عربوں کا ایک گروپ الخلیل شہر پہنچا اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کی لیکن ایک سپاہی جو ایک گارڈ پوسٹ پر تعینات تھا ، نے انہیں روکا اور ان سے کہا کہ وہ اپنے کمانڈروں کی ہدایات کے مطابق انہیں وہاں سے گذرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی