پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی وزیراعظم 26 اگست کو جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے

جمعرات 19-اگست-2021

وائٹ ہاؤس نے کل بدھ کو کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن 26 اگست کو وائٹ ہاؤس میں  اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم بینیٹ علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں ایران کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ دونوں رہ نماؤں کے لیے اسرائیل اور فلسطینیوں کے امن ، سلامتی اور فلاح و بہبود کی کوششوں اور خطے کے زیادہ پر امن اور محفوظ مستقبل کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک موقع ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی